سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس، ن لیگی رہنما چوہدری تنویر پر فردِ جرم عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس، ن لیگی رہنما چوہدری تنویر پر فردِ جرم عائد
سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس، ن لیگی رہنما چوہدری تنویر پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی: عدالت نے سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما چوہدری تنویر خان، چوہدری دانیال اور دیگر پر فردِ جرم عائد کردی گئی جبکہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ چوہدری تنویر کا کہنا ہے کہ ہم پر سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

عدالت میں بیان دیتے ہوئے چوہدری تنویر خان نے کہا کہ ہمارا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ 27 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر خان اور دیگر ملزمان پر مقدمہ 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔

 کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان نے کی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے بعد ملزمان کو فرد پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

قبل ازیں محکمۂ اینٹی کرپشن نے ن لیگی رہنما چوہدری تنویر خان کی رہائش گاہ پر مارچ کے دوران چھاپہ مارا تاہم گرفتاری نہ ہوسکی۔ بعد ازاں 11مارچ کو چوہدری تنویر کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے آج سے 6 ماہ قبل دعویٰ کیا کہ ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کی گرفتاری ایف آئی اے کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضے کے باعث عمل میں لائی گئی جبکہ وہ بیرونِ ملک فرار ہونے والے تھے۔ 

Related Posts