کراچی میں بینک کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بینک کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی میں بینک کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، اس دوران اگر کوئی شہری مزاحمت کی کوشش کرتا ہے تو ڈکیت اُس مظلوم شہری کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

حال ہی میں انچولی سوسائٹی میں بھی اسی قسم کا فسوسناک واقعہ پیش آیا، جب یوبی ایل بینک کے بار ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے منیجر سے 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کے منیجر کے پاس 70 لاکھ روپے موجود تھے جن کو وہ جمع کرانے کیلئے بینک جارہا تھا، تاہم ڈاکوؤں نے اس کا تعاقب کرنا شروع کردیا اور بینک پہنچتے ہی اُس سے اسلحے کے زور پر 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، تفتیش شروع

پولیس نے واردات کی اطلاع ملتے ہی معاملے کی تحقیقات کرنی شروع کرنی دی ہے۔

قبل ازیں کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائم کے دوران قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Related Posts