لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئٹہ جلسے کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کو گرفتاری کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ میرے قریبی ساتھیوں کو نا معلوم نمبروں سے ٹیلیفون کالز کی جارہی ہیں اور انہیں کہا جارہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے میں خطابات کے بعد بڑے کریک ڈاؤن کے لئے تیار ہو جائیں۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ میں پاکستان کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اس کے گواہ رہیں اور اسے ریکارڈ کے طور پر رکھ لیں۔
مریم نواز کی ٹوئٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما سکیورٹی اداروں سے رابطہ کریں گے؟۔ جنہیں دھمکیاں ملیں،ان کے فون کا فرانزک کرائیں گے تاکہ دھمکی دینے والوں تک پہنچا جاسکے۔