وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا جس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ اور صوبائی وزراء امتیاز شیخ، سردار شاہ، شبیر بجارانی اور مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔
تھر کول اینڈ انرجی بورڈ اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین کے ساتھ ساتھ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ اینڈ کمیشن، رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری، سیکریٹری انرجی مصدق خان اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی شریک ہوئے۔
بورڈ اجلاس میں سیکریٹری تھر کول اینڈ انرجی بورڈ طارق شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تھر کے 4 بلاکس میں کام جاری ہے جبکہ سنو سندھ گروپ لمیٹیڈ بلاک ون میں کام کر رہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی بلاک ٹو، ایشیاء پاور گروپ بلاک تھری، اوریکل کول فیلڈ بلاک فور میں کام کر رہی ہے جبکہ بلاک فائیو میں ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کول گیسیفیکیشن کا کام شروع کیا تھا، جو بند ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے بلاک پر چوکیدار لگائے لیکن اس کا کوئی فیصلہ ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاک 6 پر برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاک 6 میں دو عدد 660 میگا واٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ یہاں اوپن پٹ 7.9 ایم ٹی پی اے کول مائننگ کی جائے گی۔ بلاک 6 میں کوئلے سے مائع اور گیس پروجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔
Karachi: (December 31st, 2019) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah presides over a meeting of Thar Coal & Energy Board here on Tuesday at CM House. pic.twitter.com/0rJp4nt5IZ
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) December 31, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کی بقا کے لیے سندھ کا اہم کردار ہے، صوبہ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے کراچی کے لیے میگا پروجیکٹس کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: شہر میں میگا پراجیکٹس کی فہرست مکمل ہے، مراد علی شاہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








