عدالت راشد شفیق کا موبائل برآمد نہ کرنے پر برہم، ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت راشد شفیق کا موبائل برآمد نہ کرنے پر برہم، ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ منظور
عدالت راشد شفیق کا موبائل برآمد نہ کرنے پر برہم، ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

عدالت نے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا موبائل فون برآمد نہ کرنے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے رکنِ اسمبلی راشد شفیق کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کا موبائل فون برآمد نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے عمران خان کیلئے اتنا کام کیا۔علیم خان کی تباہ کن آڈیو لیک

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملزم کو موبائل فون برآمد کیوں نہیں ہوا؟ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شیخ راشد شفیق کا موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ موبائل کا آئی ایم ای آئی ٹریس کیا جائے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کا موبائل فون عدالت میں پیش کیا جائے۔ پولیس نے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے مسترد کردیا اور ریمارکس دئیے کہ مال مقدمہ جو موبائل فون ہے، وہ عدالت میں پہلے پیش کریں۔

مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں رکنِ قومی اسمبلی راشد شفیق کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

Related Posts