نئی فلم مس مارول پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی فلم مس مارول پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
نئی فلم مس مارول پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

مشہورومعروف فلم مس مارول پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کا مقصد پہلی پاکستانی سپر ہیرو کا جشن منانا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں معروف ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ میرے پاس ایک دلچسپ خبر ہے جو پاکستانیوں کیلئے عید کا تحفہ ثابت ہوگی۔ ہم مس مارول کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ ستاروں کے انٹرویوز پر مبنی پروگرام کافی ودھ کرن کا اختتام

معرو ف ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ والٹ ڈزنی کمپنی اور مارول اسٹوڈیوز ایک خاص اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز مس مارول کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا جس کی 6 اقساط ہوں گی۔

شرمین عبید چنائے نے کہا کہ فلم کی پہلی اور دوسری قسط 16 جون کو پیش کی جائے گی۔ اسی طرح تیسری اور چوتھی قسط 30 جون جبکہ 5ویں اور چھٹی  قسط 14 جولائی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharmeen Obaid Chinoy (@sharmeenobaidchinoy)

واضح رہے کہ فلم میں پاکستانی مارول سپر ہیرو کمالا خان کا کردار عمران ولانی نے نبھایا ہے۔ فلم میں کیمرہ اور اس کے پیچھے ایک بڑی کاسٹ اور عملے نے کام کیا۔ تاحال ڈزنی پلس کو اپنے ملک میں فلم ریلیز کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ 

Related Posts