آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار
آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

میلبرن: آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا بھر کی ٹیموں میں پہلے نمبر پر برقرار ہے جس نے یہ اعزاز 19 میچز میں 2 ہزار 439پوائنٹس اور 128کی ریٹنگ کے ساتھ حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ کے اعدادوشمار جاری کردئیے جن کے تحت آسٹریلیا تاحال نمبر ون ٹیم کے دعوے کے ساتھ دیگر ٹیموں سے بلند نظر آتی ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارت ہے جس نے 23 میچز کھیل کر 2ہزار 736  پوائنٹس اور 119 کی ریٹنگ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ براجمان ہے جس نے 23 میچز میں 2 ہزار 552 پوائنٹس اور 111 کی ریٹنگ حاصل کی جبکہ چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ہے جو یہ اعزاز 21 میچز میں 2 ہزار 306 پوائنٹس اور 110 کی ریٹنگ پانے کے بعد حاصل کرسکی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز میں 1-2سے فتح حاصل کرلی۔

گزشتہ ماہ کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زبردست سنچری اسکور کی، جبکہ امام الحق نے ان کا بھرپور ساتھ دیا،اور 89رنز اسکور کئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

Related Posts