ون ڈے رینکنگ، نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر، پاکستان 5ویں مقام پر جگہ بنانے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

آکلینڈ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی رینکنگ جاری کردی جس میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان 5ویں مقام پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ او ڈی آئی رینکنگ میں کیوی ٹیم 12 میچز کھیل کر 1 ہزار 505 پوائنٹس اور 125 کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جبکہ ون ڈے میں دنیا کی دوسری بہترین ٹیم انگلینڈ کو قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

انگلینڈ کی ٹیم نے 19 میچز کھیل کر 2 ہزار 353 پوائنٹس اور 125 کی ریٹنگ حاصل کی۔ آسٹریلین ٹیم نے 18 میچز کھیلے، 1 ہزار 929 پوائنٹس اور 107 کی ریٹنگ حاصل کرکے تیسری بہترین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارتی ٹیم نے 22 میچز کھیل کر 2 ہزار 304 پوائنٹس اور 105 کی ریٹنگ حاصل کرکے چوتھی جبکہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے 16 میچز کھیلے، 1 ہزار 635 پوائنٹس اور 102 کی ریٹنگ کے ساتھ دنیا کی پانچویں بہترین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا بھر کی ٹیموں میں پہلے نمبر پر برقرار رہنے کا اعزا ز حاصل کیا جس نے 19 میچز میں 2 ہزار 439پوائنٹس اور 128کی ریٹنگ حاصل کی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ کے اعدادوشمار جاری کردئیے جن کے تحت آسٹریلیا تاحال نمبر ون ٹیم کے دعوے کے ساتھ دیگر ٹیموں سے بلند نظر آئی۔ دوسرے نمبر پر بھارت نے 23 میچز کھیل کر 2ہزار 736  پوائنٹس اور 119 کی ریٹنگ حاصل کی۔

Related Posts