عدالت نے عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ دور کے سابق معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے جاری کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذلفی بخاری، فیاض چوہان سمیت 80 کارکنان کی گرفتاری 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے مختلف مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو مختلف الزامات اور مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ درجنوں کی تعداد میں پی ٹی آئی رہنما تحریکِ انصاف کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں فیاض الحسن چوہان، ذلفی بخاری، صداقت عباسی، وحید قاسم اور اعجاز خان جازی سمیت 80 سے زائد کارکنوں نے راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری پیش کردی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں فروری کے دوران کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔

Related Posts