راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فیاض الحسن چوہان،ذلفی بخاری، صداقت عباسی، وحید قاسم اور اعجاز خان جازی سمیت 80 سے زائد کارکنوں نے راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری پیش کردی۔
پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔
Jail Bharo movement in Rawalpindi has started. @Fayazchohanpti has given his voluntary arrest! #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/AvVcbAmRT4
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
قیدی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرانا، نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ ہی درخواستیں دیں گے۔
فیاض چوہان کے آنے کے بعد کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بھی قیدی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے بھی گرفتاری دی۔
پولیس فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی قیدی وین میں لے کر روانہ ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ذلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی جبکہ شیخ رشید گرفتاری دینے کی بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں روانہ ہو گئے۔
پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری اور عامر کیانی بھی قافلے لے کر راولپنڈی روانہ
زلفی بخاری کا بھی جیل بھرو تحریک کیلئے گرفتاری دینے کا فیصلہ
زلفی بخاری، عامر کیانی اور ارکان صوبائی اسمبلی جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے #خوف_کے_بت_توڑ_دو pic.twitter.com/LPuNx0AN0O
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور بھی گرفتاری دینے کمیٹی چوک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان
پولیس ذرائع کے مطابق اب تک فیاض الحسن چوہان، ذلفی بخاری، صداقت عباسی، اعجاز خان جازی اور وحید قاسم نے گرفتاری دی ہے، 3 قیدی وینوں میں زیادہ سے زیادہ 90 افراد کی گنجائش موجود تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








