کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان
کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بارکھان واقعے کے خلاف کوئٹہ میں مظاپرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، خان آف قلات کے بھائی سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے ریڈزون میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

آل پاکستان مری اتحاد کے رہنما مہر دین مری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے ہوگئے ہیں، ہمارے دوسرے مطالبات بھی تسلیم کرلیے گئے ہیں،ہم دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

مہر دین مری نے کہا کہ صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری اور خان محمد مری کی فیملی بازیاب ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ صوبائی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، حکومت سردار عبدالرحمان کھیتران کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔

مہر دین مری کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو ڈی این اے کے لیے لے جارہے ہیں، تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، گراں ناز اور اس کی بیٹی کو کراچی میڈیکل کے لیے لے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ ہم آئی جی پولیس کے مشکور ہیں جنہوں نے مغویوں کو بازیاب کرایا اور دیگر مطالبات تسلیم کئے۔

Related Posts