سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے گوانتاموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائیوں کو 20 سال بعد رہا کردیا

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز پر ڈیوٹی اورز کے دوران پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Posts