پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز اینکر مارویہ ملک لاہور کینٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے بال بال بچ گئیں۔
ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
Pakistan’s first transgendered news anchor, @MalikMarvia survived an assassination attempt in Lahore’s cantonment area when two gunmen opened fire outside her residence. Maria held that her activism may be behind the assassination attempt. pic.twitter.com/Rza0Yb6kET
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) February 24, 2023
پولیس کودیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے دعویٰ کیا کہ انھیں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے آواز اٹھانے پر نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیزفون کالز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے گوانتاموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائیوں کو 20 سال بعد رہا کردیا
اُن کا کہنا تھا کہ اپنی جان کے خوف سے لاہور چھوڑ دیا تھا اوراسلام آباد اور ملتان منتقل ہوگئی، لیکن چند روز قبل سرجری کے لیے لاہور واپس آئی تھی۔
مارویہ نے مزید کہا کہ ان کا متحرک ہونا قتل کی کوشش کے پیچھے ”ایک اہم عنصر“ ہے۔
خیال رہے کہ لاہورسے تعلق رکھنے والی مارویہ ملک نے 2018 میں نجی چینل سے خبریں پڑھنے کا آغاز کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








