عمران خان کی درخواست پر حکومت کو سکیورٹی فراہمی کیلئے نوٹس جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان
پاکستان کی ترقی کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر عدالت نے سکیورٹی فراہمی کیلئے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ نوٹسز متعلقہ حکام کو جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رانا ثناء اللہ کا بیان سامنے آنے کے بعد سکیورٹی فراہمی کی درخواست دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ اور وفاق کو نوٹسز جاری کردئیے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے پچھتائیں گے۔شیخ رشید

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، کیا ان کو سکیورٹی نہیں دی جارہی؟ فیصل فرید ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان سے سکیورٹی واپس لی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر ایس او پیز کیا ہیں؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اگر بہت سی سکیورٹیز واپس لیں تو یہ بھی کہا کہ سکیورٹی دی جاسکتی ہے اگر کسی کو خطرہ ہو۔ یہ دیکھ لیں کہ کیا وہ ایس او پیز اب بھی فعال ہیں یا نہیں؟

فیصل فرید ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس جس کے ماتحت ہیں، وہیں سے دھمکیاں ملیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر وزارتِ داخلہ اور وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ مقدمے کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts