راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر حق نہ دینے والے پچھتائیں گے جبکہ ملک کے آئین کے تحت چلنے کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ فیصلہ اِسی ہفتے ہوجائے گا کہ ملک آئین و قانون کے تحت یا شریفوں اور زرداریوں کی خواہش پر چلے گا۔ آئین 90 روز میں انتخاب کا تقاضا کرتا ہے۔
سابق آرمی چیف کو تاحیات توسیع دینے کی بات نہیں کی۔عمران خان
ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت بضد ہے کہ آئین اور جمہوریت کو ڈبو دے لیکن الیکشن نہیں کرائے گی۔ عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ تیسرے وزیر اعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔
پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ چکی، فیصلے کا وقت آپہنچا ہے۔ لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے اپنے فیصلوں پر پچھتائیں گے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔
مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلےکاوقت آپہنچا۔لوگوں کو کیڑے مکوڑےسمجھ کرفیصلے کاحق نہ دینےوالے اپنےفیصلوں پرپچھتائیں گے۔IMF ناکام انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو،بجلی گیس آٹا نایاب،حکومت پرطاقت سے قبضہ،یہ ہےانکا ایجنڈا۔اب سپریم کورٹ ہی ملک کوبچا سکتی ہے۔حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عالمی ڈونیشن صفر ہے، بجلی گیس اور آٹا نایاب ہوچکا۔ حکومت پر طاقت سے قبضہ کرنا ہی پی ڈی ایم کا ایجنڈا ہے۔ اب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے۔ حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کا 1 سال مکمل ہوگیا ہے۔ نواز شریف وطن واپس نہیں آئے۔ گندم 100 فیصد، پیٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔ حکومت مفتی تقی کی بات مانے۔
حکومت کا1سال مکمل ہوگیا۔نواز شریف واپس نہیں آیاگندم 100 فیصد،پیٹرول 123 روپےلیٹر اورگھی200روپے کلومہنگاہوگیا۔حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے۔عمران خان پر140مقدمے بن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتےاور اگرجیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
شیخ رشید نے حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 140 مقدمات تو بن سکتے ہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتے اور اگر جیل گئے تو 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








