عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت خارج کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت خارج کردی ہے۔ نیب کو گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت کی جس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا ذکر آگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے تقریروں اور تعریفوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔شیخ رشید

احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) گرفتار کرتی ہے تو یہاں سے اچھا ہوگا نا؟ سابق صدر آصف زرداری کہتے تھے کہ مجھے جیل بھیج دیں۔ معلوم نہیں، ان کو کیا تھا؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک موقع دیں، ہم جان بوجھ کر یہ نہیں کر رہے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدم پیروی پر عمران خان کی درخواست خارج کردی۔

درخواستِ ضمانت خارج ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی راہیں ہموار ہوگئیں۔ توشہ خانہ نیب انکوائری کیس میں بھی درخواستِ ضمانت کو خارج کردیا گیا ہے۔ فیصلہ جج محمد بشیر نے سنایا۔

نیب کے بیان کی روشنی میں سابق خاتونِ  اوّل بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی گئی۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ 190 ملین کرپشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رہنے کے باعث ہمیں گرفتاری کا اختیار مل چکا ہے۔

Related Posts