لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 5 ماہ میں دوسری مرتبہ اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر بحث ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر بحث چین کے تعاون سے ممکن ہوئی جبکہ بھارت کو رسوائی اٹھانی پڑی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کو ہر فورم پر رسوائی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان آزادی تک مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہونا چاہئے۔ کشمیر کی آزادی تک ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
5 ماہ میں دوسری مرتبہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں#Kashmir پر بحث پاکستان کی چین کے تعاون سے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔بھارت کو ہر فورم پررسوائی کا سامنا ہے۔کشمیریوں کی UN قراردادوں کے عین مطابق آزادی تک انکے ساتھ کھڑے ہیں
#UNSC #China @SMQureshiPTI
https://t.co/hBsLaIXgje— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) January 16, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر گفتگو ہوئی، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی کونسل ایک بار پھر مسئلۂ کشمیر کو موضوعِ گفتگو بنا رہا ہے، پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا مقبوضہ کشمیر پر گفتگو کا خیر مقدم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








