عمران صاحب کی قیادت میں آٹا چینی مافیا قوم کو گمراہ نہ کرے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران صاحب کی قیادت میں آٹا چینی مافیا قوم کو گمراہ نہ کرے، مریم اورنگزیب
عمران صاحب کی قیادت میں آٹا چینی مافیا قوم کو گمراہ نہ کرے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب کی قیادت میں آٹا چینی چور مافیا اب بھی جھوٹ بول رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ شریف خاندان کی 9 ملیں بھی شامل ہیں،جو سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔

عمران مافیا اپنے منہ کی کالک دوسروں پہ لگانے کی کوشش نہ کرے،عمران صاحب کی قیادت میں آٹا چینی مافیا قوم کو گمراہ نہ کرے، شریف خاندان کی صرف 2ملیں ہیں اور ملک کی مجموعی چینی کی پیداوار کا دو فیصد ہیں۔

ایف آئی اے رپورٹ میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کی 2 ملوں یا ان کے رشتہ داروں کی کسی مل نے بھی چینی برآمد نہیں کی، ای سی سی میں منظوری کے وقت سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے چینی برآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی لیکن آٹا چینی مافیانے ایک نہ سنی۔

رپورٹ کا وہ چارٹ قوم کو دکھایا جائے کہ کیسے چینی کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کلوکی گئی،آٹا چینی چور مافیا کومزید جھوٹ بولنے کی اجازت نہ دی جائے، چینی چور وزرا، نائب وزیراعظم اور ان کے سرپرست وزیراعظم کو ہتھکڑی لگائی جائے۔

Related Posts