کورونا کے خطرا ت کے باعث فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے خطرا ت کے باعث فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونے کا امکان
کورونا کے خطرا ت کے باعث فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونے کا امکان

لندن:کورونا وبا کے باعث فیفا ویمن انڈر 20 اور فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے بعد کی صورتحال پر تمام انٹرنیشنل میچز کے ساتھ فیفا ویمن انڈر 20 اور نومبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ کے بھی ملتوی ہونے کاقوی امکان موجود ہے۔

اس حوالے سے فیفا کے اعلی سطحی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں سفارشات تیار کرلی گئی ہیں، جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔

ورکنگ گروپ نے فیفا ایونٹس کے مقابلوں سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کرکے اپنی تجاویز بیورو کو بھجوا دی۔

Related Posts