انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

لاہور: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ 90 روز میں انتخابات منعقد کروانا آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جی ایچ کیو کی انتخابات کیلئے سکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت

الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں تمام اہم افسران شرکت کریں گے۔ عدالتی فیصلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جی ایچ کیو نے انتخابات کیلئے سکیورٹی فورسز کے اہلکار بشمول پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے جوان فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔

آج سے 4 روز قبل رانا ثناء اللہ کی زیرِ قیادت وفاقی وزارتِ داخلہ کو موصول مراسلے میں جی ایچ کیو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں سمیت صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کیلئے اہلکاروں کو تعینات نہیں کیاجاسکتا۔

وزارتِ داخلہ کو موصول مراسلے میں کہا گیا کہ اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں۔ صرف راجن پور میں قومی اسمبلی کا جو ضمنی انتخاب ہوگا، اس کیلئے دوسرے حصار میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Posts