لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پولیس کے علاوہ مقامی آبادی نے بھی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس چوکی بخمل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا ہوگیا۔ پولیس اور بخمل احمد زئی قوم کے مقامی افراد نے جواں مردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبرپختونخوا، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

لکی مروت پولیس کے جوان دہشت گردوں کے حملے سے پہلے سے ہی الرٹ تھے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دہشت گردوں کے فرار کے بعد ڈی پی او لکی مروت بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کی اضافی نفری بھی ڈی پی او لکی مروت کے ہمراہ پولیس چوکی پر پہنچ گئی۔ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے بر وقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کے حملے کر پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔

ڈی پی او نے غیور بخمل احمد زئی قوم کا اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر پولیس کی جانب سے  شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی مل کر امن کے دشمنوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی کا ناسور ختم کریں گے۔

 

Related Posts