اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اسکیم تیار کر لی جس کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملک بھر کے 859 حلقوں میں ہوں گے جن میں سے 266 حلقے قومی جبکہ 593 صوبائی اسمبلی حلقے شامل ہیں۔
مریم نواز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئیں
بریفنگ کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 91ہزار 800 پولنگ اسٹیشنز قائم ہون گے جن میں سے عام پولنگ اسٹیشنز 41ہزار800، حساس 32ہزار508 جبکہ 17 ہزار 411 انتہائی حساس ہوں گے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 10 لاکھ اہلکار اور افسران فرائضِ منصبی سرانجام دیں گے جبکہ نتائج کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کو الیکٹرانک آلات کی فراہمی بھی پولنگ اسکیم کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹنگ آفیسر فارم 45 کی تصاویر بھیجیں گے جس کے ساتھ ہی وقت اور جگہ بھی بتائی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات ممکن بنانے کیلئے انتخابی شیڈول جلد جاری کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








