وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کا خیال رکھتے عید کی خوشیاں منائیں، جبکہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے عید پر خوشیوں کو پھیلانا ہے کورونا کو نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید پر کووڈ کی وجہ سے بچھڑنے والے دوستوں اور بھائیوں کو یاد کیا جائے، عوام کو نمازعید، قربانی کرنے اور عید ملنے پر ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس عید پر کووڈ کے مریضوں کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں، اللہ پاک سندھ سمیت پوری دنیا کو اس وبا سے چھٹکارا عطا فرمائے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید پر خوشیوں کو پھیلانا کورونا کو نہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عید الاضحی پر کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں لہذا عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ عید الاضحیٰ منائیں مگر احتیاط کے ساتھ۔۔

Related Posts