سپریم کورٹ میں دھمکی آمیز خط کی کھلی سماعت کی جائے۔ عمران خان کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں دھمکی آمیز خط کی کھلی سماعت کی جائے۔ عمران خان کا مطالبہ
سپریم کورٹ میں دھمکی آمیز خط کی کھلی سماعت کی جائے۔ عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر سپریم کورٹ سے کھلی سماعت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو یہ کام بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔قومی سلامتی کمیٹی مراسلے کو حقیقت تسلیم کرچکی ہے۔ بطور وزیر اعظم، میرے خلاف غیر ملکی سازش ہوئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مراسلہ ایک حقیقت ہے، وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی، دیر لگتی ہے مگر سچ سامنے آجاتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے سازش  ہونے کی تصدیق کردی، زیادہ تر افراد کو علم نہیں تھا کہ وہ سازش کا حصہ بن گئے ہیں لیکن مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ سازش لندن سے ہوئی۔سپریم کورٹ خط کا معاملہ دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب یہ کرنا چاہیے جو کام پہلے کرنا تھا، ہمارا حلف پاکستان کی خودمختاری ہوتا ہے ۔وہ خط کے معاملے پر کھلی سماعت کرے، یہ ہماری آزادی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی۔ مراسلے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ تکبر آمیز تھی اگر نوٹس نہ لیا تو آئندہ ہمارا کوئی بھی وزیراعظم دھمکی ملنے پر ہاتھ کھڑے نہیں کرے گا۔سازش کرنے والوں کو علم تھا کہ عمران خان کے بعد اقتدار میں کون آنے والا ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سابق صدر  جنرل مشرف نے کونڈو لیزا رائس سے ملاقات کے بعد اس بیرونی مداخلت پر این آر او دے دیا تھا جس کا نقصان یہ ہوا کہ این آر او کے بعد ملک کا قرضہ چار گنا بڑھ گیا کیونکہ بدعنوان لوگ حکومت میں آئے۔ لندن میں بیٹھ کر ہماری آزادی کیخلاف سازش ہوئی۔ ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے ملاقات کی۔ اگر خط پر تحقیقات نہ ہوئیں تو آئندہ بھی یہ کھیل چلتا رہے گا۔ سپریم کورٹ کی تحقیقات سے حقیقت پتہ چلے گی۔ 

عمران خان نے کہا کہ تحقیقات سے ہی معلوم ہوگا کہ کون کون سے اپوزیشن لیڈر نے سفارت خانوں میں جاجا کر ملاقاتیں کیں، سفارت خانوں نے لوگوں کو بے ضمیر اور لوٹا بنانا پہلے ہی سے شروع کردیا تھا، بڑے صحافیوں نے لکھنا شرو ع کردیا تھاکہ عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش شروع ہوگئی ۔ہمیں بھی جنوری سے ہی اس سازش کا علم ہوگیا تھا۔اگر ادارے آج قوم کی خودمختاری کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو قوم کے بچوں کا مستقبل بھی غلامانہ ہوگا۔ 

Related Posts