پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، تحریکِ انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی۔عمران خان عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا پاور شو آج ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کرکے کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔ 60 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔
عمران خان کو سازش کی آڑ میں جرائم چھپانے نہیں دیں گے۔مریم نواز
ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام عمران خان کے جلسے میں شریک ہونے کیلئے پہنچنے لگے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ایبٹ آباد میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں۔ ہمیں عوام کو آگاہ کرنا ہے، ساری قوم کو تیار کر رہے ہیں۔
ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام ایبٹ آباد جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائے۔ میں آپ سے بات چیت کیلئے ایبٹ آباد آرہا ہوں اور آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں آرہا ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








