گلیشیئر پھٹنے کے باعث ہنزہ اور گلگت کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا، دیگرشہروں سے رابطہ منقطع

تازہ ترین

تازہ ترین

ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل 6 روز بعد آمدورفت کیلئے بنا دیا گیا
ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل 6 روز بعد آمدورفت کیلئے بنا دیا گیا

شیشپر گلیشئر پھٹ جانے کے باعث حسن آباد میں ہنزہ اور گلگت کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا ہے جس کے سبب ہنزہ کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر کے پھٹنے کے باعث پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ نے ہنزہ کے اہم پل کو شدید نقصان پہنچایا۔ آر سی سی پل کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا۔

پل گر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مذکورہ پل ہنزہ اور گلگت کو آپس میں ملاتا ہے۔ پل گر جانے سے ہنزہ کا گلگت سمیت دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ہنزہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ کٹ گیا۔ آر سی سی پل گرنے کے باعث مقامی لوگ بھی ایک جگہ پھنس کر رہ گئے۔ پانی کے تیز بہاؤ سے مقامی آبادی کو بھی نقصان پہنچا۔

مشیر برائے امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے رابطہ کرکے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ پل گر جانے کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گلگت بلتستان پولیس کا کہنا ہے کہ پل گر جانے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ٹورسٹ پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستے کی جانب موڑ دیا گیا۔

ایس پی ہنزہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ہفتے کے روز ہی گلیشیئر پگھلنا شروع ہوگیا تھا۔ سیلاب کے باعث پل کو نقصان پہنچا۔ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم پولیس اور ریسکیو سروسز مکمل طور پر متحرک ہیں۔

Related Posts