حکومت افغان مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دے۔فاطمہ بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت افغان مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دے۔فاطمہ بھٹو
حکومت افغان مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دے۔فاطمہ بھٹو

کراچی: مشہورومعروف سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے والی کالم نگار اور مصنفہ فاطمہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو افغان مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دینی چاہئے۔ ہم افغانستان میں جاری کشیدگی پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔

ٹوئٹر پیغام میں معروف کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں جاری محاذ آرائی پر ہمیں اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی اور نہ صرف مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دینی ہوگی بلکہ ان کے ساتھ تعاون بھی کرنا ہوگا۔

پیغام میں کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اپنے دل کی گہرائیوں سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتی ہوں۔ امید ہے ایک روز ہم اپنے وطن سے مخلص ہوں گے جو ہمیشہ ضرورت مندوں کیلئے ایک مقدس سرزمین رہا۔

افغان دارالحکومت کابل میں پیدا ہونے والی فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کا ہمدرد ملک ہے جسے اپنے قیام کے بنیادی نظریات سے صرفِ نظر نہیں کرنا چاہئے جبکہ ہم پناہ گزینوں کے ملک میں پیدا ہوئے تھے۔

معروف کالم نگار فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ لوگ کچھ اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں کہ افغانی پاکستانیوں کو پسند نہیں کرتے جبکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں، ہمسایہ ملک میں ہنگامی ضروریات کا مسئلہ درپیش ہے۔

کالم نگار و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ ہماری یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم افغان مہاجرین کو پناہ گاہ اور دیکھ بھال کی سہولیات مہیا کریں۔انہوں نے افغانستان میں جاری طالبان کے حملوں اور خانہ جنگی پر مبنی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر میں تشویشناک حد تک غمزدہ ہوں۔ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد کریں۔ ہمارے ملک میں رہنے والے محنت کش افغان جہاں رہتے ہیں وہ علاقہ ترقی کرتا ہے۔ریاست سے ذاتی طور پر سرحدیں کھولنے کی اپیل کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پرچم کشائی کی مرکزی تقریب، صدرِ مملکت کا ولولہ انگیز خطاب

Related Posts