متحدہ کو منظم کرنا پولیس اور رینجرز کے شہداء سے غداری ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی فیصل آباد کا پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کر لے گا، فواد چوہدری
پنجاب اسمبلی فیصل آباد کا پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کر لے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ کے مختلف دھڑوں کو منظم کرکے ایک کرنا پولیس اور رینجرز کے شہداء سے غداری ہے جبکہ تحریکِ انصاف انتخابات کی طرف جانے کی خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 جنوری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیجیں گے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی شکایات جائز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پندرہ جنوری کو کراچی میں “کتاب راج” ہوگا، علامہ سمیع سواتی

گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی شکایات دور کرنے کے لیے عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی سیاسی دلچسپی تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے اور مونس الہٰی عقل مند سیاستدان ہیں۔ساتھ الیکشن لڑنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی پی ٹی آئی میں نہیں ہیں اور ان کی اپنی ایک سیاسی پالیسی ہے، اب جہاں ان کا انٹرسٹ ہمارے ساتھ ہے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ طارق بشیر چیمہ اور دیگر تحریکِ انصاف کے بغیر انتخابات لڑ کر ضمانتیں ضبط کروا بیٹھتے۔

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ گجرات اور ملتان کے اراکین صوبائی اسمبلیز کو غیر حاضر رہنے کا کہا گیا اور ہمارے گجرات کے رکن صوبائی اسمبلی کو باقاعدہ بلایا گیا اور بتایا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ یہ لوگ انتخابات پر بات نہیں کریں گے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے بھٹو کو پھانسی پر لٹکا دیا لیکن بھٹوازم کو کانٹا نہیں لگ سکا۔ وزیر اعظم نے کبھی افغانستان کے معاملے پر اجلاس نہیں کیا۔ جب تک افغانستان میں استحکام نہیں آئے گا پاکستان میں استحکام نہیں آسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی طالبان حکومت پاکستان کی موجودہ قیادت کو پسند نہیں کرتی۔ اسٹیبلشمنٹ نے 1951 کے بعد مختلف تجربے کیے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا بنانا اور توڑنا بھی ان تجربوں میں شامل ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کٹھ پتلیاں ہیں اور اب ایم کیو ایم کو دوبارہ منظم کرنا پولیس اور رینجرز کے شہدا سے غداری ہے۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر اقتدار سنبھالنا خطرناک ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے عسکری ونگ نہیں۔

Related Posts