معروف مذہبی اسکالر مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایٹلانٹا: مشہورومعروف عالمِ دین اور مایۂ ناز خطیب مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی کا انتقال امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت ایٹلانٹا میں ہوا، ان کے بیٹے محتشم الحق تھانوی کا کہنا ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی کی نمازِ جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

علامہ غلام حسن جاڑا 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

گزشتہ 6 ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کیلئے امریکا میں مقیم مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے ہیں جن کے دینی موضوعات پر خطبات پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

جامعہ احتشامیہ کے بانی مولانا احترام الحق تھانوی نے دینی درسگاہ کا سنگِ بنیاد اس عزم کے ساتھ رکھا کہ اہلِ اسلام دینی علوم پر دسترس حاصل کرسکیں، سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد مولانا احترام الحق کے خطبات ویڈیوز کی صورت میں دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بزرگ و جید اہل تشیع عالم دین، استاذ العلماء علامہ غلام حسن جاڑا نجفی طویل علالت کے بعد گزشتہ برس دسمبر کے دوران 95 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ کچھی کاٹھ گڑھ سے تھا، علامہ غلام حسن جاڑا کے زیر تربیت رہنے والے شاگردوں کی فہرست بہت طویل ہے، جو آج بھی ملک کے طول و عرض میں دین محمدی اور مکتب اہلبیتؑ کی تبلیغ و ترویج میں مصروف عمل ہیں۔

Related Posts