حکومت گراس روڈ کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، فہمیدہ مرزا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت گراس روڈ کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، فہمیدہ مرزا
حکومت گراس روڈ کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کے وژن کے مطابق ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو زندہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے اپنے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں کووڈ 19 وبائی امراض کے بعد کھیلوں کی بحالی، کھیلوں کی پالیسی، سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہتر روابط کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملک میں کلب ، تحصیل ، ضلعی اور صوبائی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو زندہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کی بھرتی کے عمل میں میرٹ کو یقینی بنانے سے مطلوبہ نتائج کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اور دیگر اسپورٹس فیڈریشنوں نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی نشونما میں مدد کر سکتی ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن کھیلوں کی بحالی کا حقیقی وژن تب ہی حاصل ہو سکتا ہے جب کھیلوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں قومی فیڈریشنز ، صوبائی ایسوسی ایشنز اور میڈیا اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کی تفصیلات جاری کردیں

Related Posts