پی ڈی ایم کے سربراہ نے ‘رینٹ اے کراؤڈ’ کا کاروبار شروع کردیا ہے، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی
بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ‘رینٹ اے کراؤڈ’ کا کاروبار شروع کردیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گذشتہ چیئرمین پیپلزپارٹی جو بات ڈھکے چھپے لفظوں میں کہی تھی سب جانتے ہیں وہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان سے متعلق کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ قانون ان کے گھر کی لونڈی ہے وہ سیاست نہیں کررہے ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہ خود کسی سے ڈرتے ہیں اور نہ ان کی حکومت کسی سے دبتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود قریشی

براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے ، رپورٹ سے متعلق تمام حقائق کا جائزہ لے کر تفصیلات عوام سے شیئر کریں گے۔

Related Posts