نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ردعمل کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے 31جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرے ۔

جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے کیس کی سماعت کی۔ گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ایف آئی اے نے نذیر چوہان کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے 31 جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرے۔

مزید پڑھیں: افغان امن عمل، خطے کا کوئی ملک پاکستان کی برابری کا دعویدار نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم

دوسری جانب تحریک انصاف کے ’’ترین گروپ‘‘ نے اپنے ساتھی ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ترین گروپ کا خیال ہے نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد حکومت ہمارے مزید ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

اس سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں بھی شدید سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین کراچی میں ہیں جس دوران نذیر چوہان کی گرفتاری ہوئی کراچی سے جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts