اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی، 3 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، موٹر سائیکلز برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی، 3 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، موٹر سائیکلز برآمد
اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی، 3 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، موٹر سائیکلز برآمد

کراچی: اے وی ایل سی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں زید عرف الطاف، عمران اور دانش شامل ہیں۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور چور ہیں جو موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

 ملزمان زید اور دانش کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلز چوری کرکے چیکو باغ، ساکران اور بلوچستان میں بیچتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلز کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔

گزشتہ ماہ بھی اے وی ایل سی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں جن کے دوران 6 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار جبکہ 5 چوری کی گئی موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں: اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، 5 موٹر سائیکل برآمد

قبل ازیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے شہر بھر موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے  3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

اے وی ایل سی کے مطابق جون کے دوران گرفتار ملزمان میں سعد ولد حسین، حمزہ  ولد عبدالعزیز، عبدالرحیم ولد سراج الحق ، نعمان ولد محمد لال، عاقب ولد اکرم، جہانزیب ولد عمران  اور  حسن عرف با بر ولد رستم علی  شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اے وی ایل سی کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد

Related Posts