اے وی ایل سی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے وی ایل سی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد
اے وی ایل سی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی شہر بھر موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں۔ 7 ملزمان گرفتار 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

ای وی ایل سی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعد ولد حسین، حمزہ  ولد عبدالعزیز، عبدالرحیم ولد سراج الحق ، نعمان ولد محمد لال، عاقب ولد اکرم، جہانزیب ولد عمران  اور  حسن عرف با بر ولد رستم علی  شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد  وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے برآمد شدہ  موٹر سائیکل نمبر KEK5393  سپر پاور 70، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے، جسکا مقدمہ الزام نمبر698/2021 ہے۔

ملزمان سے برآمد شدہ  موٹر سائیکل نمبر KNI-1875  ھنڈا 125 تھانہ مومن آباد سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر426/2021  ہے۔

ملزمان سے برآمد شدہ  موٹر سائیکل نمبر KHF-7815  سپر پاور 70  تھانہ مبینہ ٹاؤن سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر519/2021  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، کم عمر بچی سے زیادتی کے مرتکب 3 ملزمان گرفتار

Related Posts