بلوچستان پیکیج سے خطے کی 70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Chinese industrialists assure cooperation with Pakistan: Fawad Chaudhry

اسلام آ باد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا، سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے حقیقی گیم چینجر ثابت ہوں گے،بلوچستان پیکیج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر فوادچوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ بلوچستان پیکیج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ردعمل کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے حقیقی گیم چینجر ثابت ہوں گے، بلوچستان میں ترقی کے لئے امن ضروری ہے، امید ہے گورنر بلوچستان امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین بہتر روابط کے لئے اپنا کردار جاری رکھوں گا، دونوں حکومتوں کے درمیان بہتر روابط کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہوگا۔

Related Posts