کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و تحریک انصاف کے سینئررہنماء فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے ریجنل عہدیداران کا اجلاس،فردوس شمیم نقوی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی۔
پی ٹی آئی عہدیداران کا اجلاس اپوزیشن لیڈر آفس سندھ اسمبلی میں ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، سینئر نائب صدر محمود مولوی سمیت سندھ کے تمام ریجن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
فردوس شمیم نقوی نے عہدیداران سے تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی،اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔