بلاول بھٹو اور سیکریٹری جنرل او آئی سی میں ٹیلی فونک رابطہ، بھارت میں اسلاموفوبیا پر بات چیت

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو اور سیکریٹری جنرل او آئی سی میں ٹیلی فونک رابطہ، بھارت میں اسلاموفوبیا پر بات چیت
بلاول بھٹو اور سیکریٹری جنرل او آئی سی میں ٹیلی فونک رابطہ، بھارت میں اسلاموفوبیا پر بات چیت

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابرہیم طحہٰ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نےاو آئی سی کو بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اس موقع پر دونوں عہدے داروں نے بھارت میں اسلاموفوبیا پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔ بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

بلاول بھٹو نے تضحیک آمیز کلمات کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی حکام کی جانب سے ظلم و ستم کی بھی شدید مذمت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کی جان، مال، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

 گفتگو کے دوران او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے توہین آمیز بیانات اور بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے مسلسل واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کو اس سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

Related Posts