نیو یارک: نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتا ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیامِ امن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جلبانی نے یو این ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مؤقف قبول نہیں کرتا۔ سکھ رہنما کے قتل نے بھارتی دہشت گردی بے نقاب کردی۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق مریم نواز نے کیا کہا؟
نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ خطے میں امن و استحکام کی اہمیت اجاگر کرچکے ہیں۔ جموں وکشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی بھارتی مظالم پر آگہی دی گئی۔
نگران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر قیامِ امن ناممکن ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔
وزیرِ خارجہ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے تاہم قیامِ امن مسئلۂ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ ایک عرصے سے ہمارا ہمسایہ ملک بھارت خطے کے دیگر ممالک کی خودمختاری پر حملہ آور رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








