اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما و سابق رکنِ اسمبلی سائرہ بانو نے 15 نومبر کے بعد معاشی ایمرجنسی لگائے جانے کا دعویٰ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق رکنِ قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ 15 نومبر کے بعد پاکستان میں معاشی ایمرجنسی لگ جائے گی، نومبر آنے کے بعد بہت سی باتیں سامنے آئیں گی۔
عمران خان بیٹوں سے فون پر بات کرنے کے خواہش مند، اڈیالہ جیل انتظامیہ کا انکار
گفتگو کے دوران جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نے کہا کہ ن لیگ اپنے جلسے جلوسوں کیلئے عوام کو گھروں سے نکالنا چاہتی ہے جس کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے تاہم پاکستان کے باشعور لوگ بریانی کیلئے نعرے بازی نہیں کریں گے۔
سابق رکنِ اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا نام لے کر کون کسے چلا رہا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ناک کے نیچے سب کچھ ہورہا ہے۔ پی پی پی کیلئے یہ ایک واضح اشارہ ہوگا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ الیکشن کے متعلق یقین سے کیسے کہا جارہا ہے؟ قوم سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا حشر نشر دیکھ چکی ہے۔ ن لیگ کو وفاق میں لانے کا فیصلہ ہوچکا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ ن لیگ کو کیوں دی جارہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو لوٹ کر برباد کیا۔ لوگ یاد کر رہے ہیں کہ اگر ملک کو نہ لوٹا جاتا تو شاید آج پاکستان کی حالت بہتر ہوتی۔ نواز شریف بس جہاز پر آ کر مینارِ پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان کے پاس کوئی فارمولا ہوتا تو بھائی کو بتا دیتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








