معروف پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے دلہن کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا اداکارہ نے شادی کرلی ہے؟
رمشا خان نے دلہن کے لباس میں اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا اور اُن کی بڑی تعداد کو ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔
رمشا خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں نئی شروعات لکھا۔۔اور سرخ رنگ کی دل کی ایموجی بھی لگائی۔
اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے یہی سوال کیا جارہا ہے کہ کیا وہ شادی کررہی ہیں یا پھر یہ تصویر کسی ڈرامے سے لی گئی ہے؟
کام کے محازپر رمشا خان اِن دنوں ڈرامہ سیریل جنت سے آگے کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم تھوڑا جی لے سے کیا تھا، اُن کے دیگر کامیاب پراجیکٹس میں گھسی پٹی محبت، ہم تم اور صنفِ آہن شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








