کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد میں مندر کو بھی مساوی حقوق دے۔سینیٹر شیری رحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد میں مندر کو بھی مساوی حقوق دے۔سینیٹر شیری رحمان
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد میں مندر کو بھی مساوی حقوق دے۔سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ مندر کو بھی دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی طرح مساوی حقوق دئیے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈیا صارف فہد ہمایوں کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سی ڈی اے کو مندر کو بلاک کرنے کے اقدام پر غور کرکے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہئے اور مندر کو بھی اسلام آباد میں تعمیر کیلئے وہی حقوق دینے چاہئیں جو ہر مذہب کو حاصل ہیں۔

اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان مندر کی تعمیر سے نظر چرا کر آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر ہم دیگر ممالک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے علمبردار بنتے ہیں تو ہمیں یکساں شہریت کے حقوق کے حوالے سے خود پاکستان میں بھی اپنے معیارات پر نظر رکھنا ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: قائدِ اعظم کے پاکستان کا گلا گھونٹنے  نہیں دیں گے۔شیری رحمان

Related Posts