اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور بانئ متحدہ الطاف حسین کو حکومتِ پاکستان کے حوالے کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کردے کیونکہ دونوں ملزمان پاکستان کو مطلوب ہیں۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔
برطانیہ کی حکومت نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کیلے حوالے کرے، یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وطنِ عزیز کے مجرموں کو پاکستان کے حوالے کردے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ ولی خان بابر کا اصل قاتل لندن میں بیٹھا ہوا ہے لیکن آلۂ کار کی گرفتاری سے مافیا یاد آگیا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ پاکستان کے مجرموں کو ہمارے حوالے کرے۔فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








