نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پیزا تجویز کرتے ہوئے احتساب سے پرہیز بتایا۔گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی شرحِ نمو میں اضافہ ہوا۔ گورنر سندھ
پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی شرحِ نمو میں اضافہ ہوا۔ گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیرِ اعظم کی تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں ڈاکٹرز نے پیزا تجویز کرتے ہوئے احتساب سے پرہیز بتایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے تاحیات قائد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پیزا تجویز کیا ہے۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف انتہائی تشویشناک حالت میں ملک کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  لندن کے مال پہنچ گئے۔

،لندن میں علاج کی غرض سے موجود نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر تنقید کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف کو احتساب سے پرہیز کی تجویزاور عمران خان کی حکومت تک پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ایسا ہی طنز کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو اپنے لیڈر میاں نواز شریف کی طرح پاکستان کی ہوا راس نہیں آتی۔

ٹوئٹر پر 10 روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جاوید چوہدری کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ صحت خطرے میں ڈال کر پاکستانی عوام کی خاطر سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں تاہم گزشتہ 3 سال سے عوام کا درد انہیں پاکستان نہ لا سکا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کو نواز شریف کی طرح پاکستان کی ہوا راس نہیں آتی۔اسد عمر

Related Posts