خیر پور :سندھ میں معصوم بچیوں کی جبری شادیوں کا سلسلہ جاری، خیر پور میں چچا نے بھائی کو یرغمال بناکر 9 سال بھتیجی کا زبردستی اپنے بیٹے سے نکاح کروادیا۔
متاثرہ بچی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دیتے ہوئے اپنی بیٹی شبیراں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی اور خود پر ہونیوالے تشدد کا بھی پولیس کو بتایا۔
9شبیراں کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم بہاول راجپر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور یرغمال بناکر رسیوں سے باندھ دیا اور زبردستی میری بیٹی کا نکاح اپنے بیٹے آزاد راجپر کے ساتھ کروادیا ہے، مجھے اور میری بیٹی کو انصاف دیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کیخلاف خلاف کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سندھ میں چائلڈ میرج کے واقعات میں تیزی آگئی ہے، مختلف جگہوں پر نوعمر بچیوں کو اغواء کرکے زبردستی نکاح کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی زبردستی شادیاں کروانے میں ملوث ملزمان کے ساتھ ساتھ نکاح کروانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔