ضلع مردان کا رہائشی ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار،400 گرام منشیات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع مردان کا رہائشی ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار،400 گرام منشیات برآمد
ضلع مردان کا رہائشی ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار،400 گرام منشیات برآمد

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع مردان کے رہائشی ملزم کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 400 گرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے شاہ زمان قلعہ کے رہائشی نیاز کو 400 گرام میتھامفیٹائن برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا جو چالاکی کے ساتھ ملزم کے ٹرالی بیگ میں چھپائی  گئی تھی۔

ملزم فلائٹ نمبر ای کے 615 کے ذریعے  دبئی کے راستے اسلام آباد سے بحرین جا رہا تھا جبکہ میتھا مفیٹائن نامی یہ منشیات آئس اور کرسٹل میں استعمال ہوتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد منشیات پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 1000 سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم ہیں، موت کے سوداگروں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا جس کے بارے میں اہم رپورٹ منظرِ عام پر آگئی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر13 روز قبل کراچی پولیس نے خصوصی رپورٹ تیار کر لی جس میں بتایا گیا  کہ کراچی کے 7 ضلعوں میں 1038 بڑے منشیات فروش موجود ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سنٹرل میں موت کے سوداگروں کا کاروبار سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 1000 سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم، رپورٹ آگئی

Related Posts