حکومت مودی کے خلاف ایک بھی قرار داد منظور نہیں کرسکی،رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نوازشریف کے بغض میں عمران خان اندھے ہوچکے ہیں، رانا ثناء اللہ
نوازشریف کے بغض میں عمران خان اندھے ہوچکے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک بھی قرار داد منظور نہیں کرسکی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔ رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے لیکن کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کردیلیکن حکومت نریندرمودی کے خلاف ایک بھی قرار داد منظور نہیں کرسکی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی ایجنٹ پاکستان آئے ہیں تو وہ آسمان سے نیچے نہیں اترے اور اگر ہندوستانی یہاں سرگرمیاں کررہے ہیں تو پھر حکومت نے کارروائی کیوں نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت شش و پنج کا شکار ہے اور مریم نواز کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔ گوجرانوالہ میں مریم نواز کے جلسے کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا، آصف علی زرداری

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پرویز مشرف کے دور میں بھی کہتے تھے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ حکومت کے جھوٹ مزید کام نہیں کریں گے۔

Related Posts