صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے پالیسی لا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

Firdous-Ashiq-Awan
Firdous-Ashiq-Awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے میڈیا پالیسی لا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافت ادارے کا روپ دھار چکی ہے جس نے تمام اداروں کو تقویت دینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے میڈیا پالیسی لا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل میڈیا پالیسی صرف اشتہارات تک محدود نہیں ہوگی، صحافیوں، میڈیا ورکرز کے حقوق کو نیشنل میڈیا پالیسی میں تحفظ دیا جائے گا، ریاست،صحافت کو طاقت دینے کے لیے وزارت اطلاعات کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرکا مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کے بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں چیلنجز آتے ہیں، ملک میں اب بہتری کا سفر شروع ہوا ہے۔صحافیوں سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسا روڈ میپ بنا رہے ہیں جس میں صحافیوں کے حقوق، فرائض میں توازن ہو، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔

Related Posts