ڈیووس: وزیر اعظم عمران خان سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل ، ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ اور کوکا کولا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی نے الگ الگ ملاقات کی ۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں جرمن چانسلر نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ نے یہاں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو حقیقی شکل دینے کے لئے جی ایس ایم اے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ جی ایس ایم اے نے دنیا بھر میںموبائل ایکو سسٹم میں 400 کمپنیوں اور 750 سے زائد آپیٹرز کے ساتھ موبائل آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے جس میں ہینڈسیٹ اور ڈیوائسز کی تیاری ،سافٹ ویئر کمپنیاں، آلات اور انٹر نیت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ اس شعبے سے متعلقہ دیگر صنعتیں بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی نے یہاں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے کمپنی کے 1953ء سے اب تک پاکستان میں موجودگی اور طویل خدمات کو سراہا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








