سندھ حکومت کے ماتحت بدعنوانی جاری، پانی چور گرفتار نہیں ہوتے۔حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ نعیم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: امیر جماعتِ اسلامی کراچی ڈویژن حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ماتحت بدعنوانی جاری ہے، پانی چور گرفتار نہیں ہوتے کیونکہ اس میں واٹر بورڈ کا عملہ ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واٹر بورڈ کے ساتھ مکمل غیر قانونی نظام پایا جاتا ہے اور دو نمبر طریقے سے پانی سپلائی میں سب ملے ہوئے ہیں۔ کچھ آبادیاں سالہا سال سے پانی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

بیان میں امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کہتے ہیں کہ مین لائن میں 1300 پنکچر ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ واٹر بورڈ کا عملہ اس غیر قانونی کام میں ملوث ہے۔ سالہا سال سے پیپلز پارٹی اقتدار میں ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ جب سب ملوث ہوں اور خود کرپشن کرائیں تو کون پکڑا جاتا ہے؟ کیا یہ ہوسکتا ہے کہ اتنا بڑا غیر قانونی کام کیا جائے اور بلاول ہاؤس کو علم نہ ہو؟ٹینکر مافیا راج کرتی رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پانی چور گرفتار نہیں ہوتے کیونکہ واٹر بورڈ کا عملہ ان سے ملا ہوا ہے۔ حکومت کا کام ہے کہ صنعتی علاقوں کو پانی دے، جب قانونی طور پر پانی نہیں ملتا تو غیر قانونی پانی کی راہ اپنانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ کراچی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج میں شامل ہوں۔ کے الیکٹرک کے مسئلے پر ہماری بڑی تحریک کا ساتھ دیں۔ 

Related Posts