شہروز سبزواری سے متعلق بیان پر ماڈل نتاشا حسین کی معذرت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ماڈل نتاشا نے اداکار شہروز سبزواری سے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران نتاشا نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ شہروز کو اداکار نہیں سمجھتیں کیونکہ وہ اپنے والد کے تعلقات کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے ہیں۔

نتاشا کے اس بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ماڈل نتاشا نے شہروز سبزواری اور سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگ لی۔

تاشا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میں نے جو کہا اس کا یہ مطلب نہیں تھا میں سب سے معافی مانگتی ہوں شہروز سبزواری ایک اچھے اداکار ہیں، پاکستان کے اتنے بُرے حالات ہیں مگر پھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ وہ ہر چیز کا غلط مطلب نکال کر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

Model Natasha Backs Out From Her Statement About Shahroz Sabzwari

یاد رہے کہ نتاشا کی خود اپنی بیٹی تانیہ حسین بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں تانیہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انہیں خاص پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی۔

Related Posts